تازہ تر ین

آن لا ئن کمپنی کے ذریعے ممنوعہ ادویات اور کوکین کی سمگلنگ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی

نیویارک(ویب ڈیسک)آن لائن کمپنی ایمازون خریدوفروخت کی دنیا کی بے تاج بادشاہ ہے جس کے ذریعے کروڑوں لوگ ہر قسم کی اشیاءخرید رہے ہیں۔ تاہم اب اس کمپنی کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ اس کے ذریعے کوئی چیز منگواتے آپ کو خوف آئے گا۔ میل آن لائن کے مطابق پتا چلا ہے کہ ایمازون کے ذریعے مختلف ممنوعہ اشیائ، حتیٰ کہ منشیات تک کی سمگلنگ بھی باآسانی کی جا رہی ہے۔ ویب سائٹ پر 8پاﺅنڈ (تقریباً 1200روپے)میں دستیاب ’سیف کین‘ رقم اورزیورات جیسی قیمتی اشیائ چھپا کر سمگل کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں جبکہ ساڑھے 9پاﺅنڈ میں ملنے والے ’سٹاش کار کی سیف‘ (Stash Car Key Safe)میں ممنوعہ ادویات اور کوکین وغیرہ چھپا کر سمگل کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ہیئر برش، کار سگریٹ لائٹر اور اس نوع کی دیگر جعلی چیزیں بنائی گئی ہیں جو دیکھنے میں اصلی لگتی ہیں لیکن ان کے اندر خالی جگہ ہوتی ہے جہاں ممنوعہ چیزیں رکھی جا سکتی ہیں۔اب تک ان چیزوں میں سے کئی ممنوعہ اشیاءآمد کی جا چکی ہیں۔ ایک ہیئر برش کے اندر سے رقم اور ایک سیف کین کے اندر سے کوکین پکڑی جا چکی ہے۔ جن مصنوعات کے متعلق یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کمپنی نے انہیں ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اس انکشاف کے ساتھ ایمازون دوسری بار زیر عتاب ہے۔ اس سے قبل لوگوں نے اس ویب سائٹ پر اس وقت غصے کا اظہار کیا تھا جب اس پر بچوں کی ایک ٹی شرٹ کا اشتہار دیا گیا جس پر لکھا ہوا تھا ’انجوائے کوکین‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain