تازہ تر ین

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکا افتتاح، احتجاج میں 43 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکا افتتاح کردیا گیا، تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولیون کی قیادت میں وفد نے شرکت کی جس میں ٹرمپ کی بیٹی ایونکا، ان کا شوہر جیرڈ کشنر اور دیگر شامل تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے عزم پر قائم ہے۔امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیادوسری جانب امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کےخلاف فلسطینیوں کاشدید احتجاج جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زائد زخمی ہوگئے۔جون سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 90 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 11200 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ ا?ف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 14 سالہ لڑکے سمیت 43 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain