تازہ تر ین

بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے سے گزرنے والی سواریاں اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع نے اب تک 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔پل گرنے کی ہولناک آواز کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ اس سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کےتحت امدادی کاموں میں شریک رہے۔واضح رہے کہ یہ پل ایک عرصے سے زیر تعمیر تھا جو وزیر اعظم نریندرا مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain