تازہ تر ین

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی کار 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

روم (ویب ڈیسک )بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ برس تحفے میں ملی لگڑری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پ±ر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔ گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 70 فیصد رقم سے عراق میں داعش کے ہاتھوں تباہ حال شہر موصل کی تعمیر نو کی جائے گی جب کہ بقیہ ماندہ رقم سے وسطی افریقا میں غریب مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ اور اسی وقت پوپ فرانسس نے گاڑی کی نیلامی سے متعلق اپنے ارادے کو ظاہر کردیا تھا جس پر دو دن قبل موناکو میں عمل درا?مد کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain