تازہ تر ین

عمران کا سو دن کا پروگرام قبل از انتخابات دھاندلی کا اشارہ بنتا ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کی جانب سے 100 دن کا پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے۔عمران خان کے 100 روزہ پلان کے اعلان پررد عمل میں خورشید شاہ نےکہا کہ 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے، اگر 100 دنوں میں عمران خان نےعمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا، یہ عملی پلان نہیں بلکہ الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں کیونکہ دعوو¿ں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کے پاس ایک صوبہ تھا، وہاں عمل کیوں نہیں کیا، ان کے پاس بہت بڑا چانس تھا وہ ان چیزوں کو کے پی کے میں ثابت کرتے، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی، صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے، کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں اور اسکولوں کی حالت دیکھ لیں۔خورشید شاہ کا کہناتھاکہ 100 دن کا پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے کیونکہ الیکشن جیت کر 100 دن کا پروگرام دیا جاتا ہے پہلے نہیں، یہ الیکشن جیت کربیٹھے ہیں اس لیے 100 روزہ پروگرام دے دیا، یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا۔اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں، پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے عملی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی۔صحافی کے سوال پر کہ کیا احسن بھون جیسے کوئی سینئر وکیل بھی نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں؟ خورشید شاہ نےجواب دیا کہ جی احسن بھون بھی ہو سکتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے کل گیارہ بجے مشاورتی ملاقات ہوگی، دوران ملاقات بھی نگراں وزیراعظم کا اعلان ہو سکتا ہے البتہ کل نگراں وزیراعظم کا اعلان نہ ہوا تو کچھ دن مزید لگ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain