تازہ تر ین

کراچی میں گرمی کی وجہ سے 65افراد جابحق

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں مسلسل گرمی پڑ رہی ہے، سمندری ہوائیں بند اور پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو شمال مغرب سے چلنے والی شدید گرم ہواﺅں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا۔ مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ نیو سبزی منڈی کا رہائشی پرویز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ عباسی شہید ہسپتال کے ڈیم ایم ایس ڈاکٹر نعمان ناصر کے مطابق محمد پرویز کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ اس کی موت ہیٹ سٹروک سے ہوئی تاہم اس کے لواحقین نے بتایا کہ وہ دل کا مریض تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک گرمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ ادھر ایدھی فاﺅنڈیشن کے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تین روز کے دوران 65 افراد یٹ سٹروک کے باعث جاں بحق ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ کورنگی اور سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے میں تین روز کے دوران 114 لاشیں لائی گئیں جن میں سے 65 افراد ہیٹ سٹروک کے باعث جاں بحق ہوئے۔ زیادہ تر کا تعلق لانڈھی اور کورنگی سے ہے۔ ہیٹ سٹروک کے باعث زیادہ تر اموات گھروں میں ہوئیں، گھروں میں مرنے والے افراد کو بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جاسکا جس کے باعث ان کی موت ہوئی، مرنے والوں کی عمریں چھ سے 78 سال کے درمیان ہیں۔ کورنگی ایدھی مردہ خانے میں روزانہ دس سے گیارہ میتیں لائی جاتی ہیں۔ ہفتے کی شام سے اب تک مردہ خانے میں 34 جبکہ سہراب گوٹھ مردہ خانے میں 30 میتیں وصول کی گئیں۔ دوسری جانب کراچی کے بڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر ہیٹ سٹروک سے ہونے والی اموات کی تردید کردی ہے۔ جناح پوسٹ گریجوایٹ اینڈ میڈیکل سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ مرنے والوں کو ہسپتال کی بجائے ایدھی سرد خانے پہنچا دیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain