تازہ تر ین

”من میت تم بہت غلط راستے پر جارہی ہو “پاکستان کی پہلی سکھ صحافی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پاکستان (ویب ڈیسک )’میرے والدین کہتے تھے کہ من میت تم بہت غلط راستے پر جا رہی ہو، تم باہر گھومو گی اور یہ ایک خاتون کے لیے اچھا نہیں ہے لیکن جب انھوں نے میری پہلی رپورٹ دیکھی تو سب بہت خوش تھے اور فخر بھی محسوس کر رہے تھے۔‘یہ کہنا ہے پشاور کی رہائشی 24 سالہ من میت کور کا، جو پاکستان میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون صحافی ہیں۔ من میت نے حال ہی میں اپنی نشریات کا آغاز کرنے والے پاکستانی نیوز چینل ’ہم نیوز‘ میں بطور رپورٹر کام شروع کیا ہے۔جب میں من میت سے ملنے پہنچا تو وہ نیوز روم میں دیگر رپورٹرز کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھیں اور ساتھ ساتھ اپنے ایک ٹی وی پیکج کے لیے سکرپٹ بھی لکھ رہی تھیں۔پشاور یونیورسٹی سے سوشل سائنسز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ من میت کا میڈیا میں کام کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے اور ان کے مطابق ایک ٹی وی چینل میں کام کرنے کے سلسلے میں انھیں دو چیلنج درپیش تھے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک چیلینج تو یہ تھا کہ وہ پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ایک خاتون بھی ہیں جن کا کسی ادارے میں ملازمت کرنا بھی ایک بڑا چیلنج تھا۔من میت کور کے مطابق عموماً ان کی کمیونٹی میں تعلیم کا رجحان بہت کم رہا ہے اور ان کے خاندان کے بہت کم مردوں اور خواتین کو باہر نوکری کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain