ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ صرف میرے دوست وغیرہ جانتے تھے کہ انگد میرے لئے جذبات رکھتے تھے جو کہ صرف یک طرفہ تھا اور آخر تک ایسا ہی رہا جب کہ انہوں نے چار سال قبل مجھے شادی کی آفر کی تھی لیکن اس وقت مجھے کسی اور میں دلچسپی تھی اور ہم ایک طرح کے رشتے میں تھے تاہم چار سال بعد انگد نے مجھے دوبارہ شادی کی آفر کی اور اس بار انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چال سال ضائع کر چکا لہٰذا اب شادی کے علاوہ کوئی کسی اور رشتے میں رہ کر مزید سال ضائع نہیں کرنا چاہتا۔اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ صحیح وقت اور صحیح جگہ کا انتظار رہتا تھا اور گزشتہ چال سالوں میں انگد میں خاصی تبدیلیاں دیکھی تھیں اب ہمارے درمیان دوستی سے بڑھ کر ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی ہر بات سوشل میڈیا پر بتا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار انگد بیدی نے 2011 میں فلم فالتو کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جوکہ اب تک کئی فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکا ہیں۔






































