ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی۔ عالیہ بھٹ کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ عالیہ نے حال ہی میں زویا اختر کی فلم ”گلی بوائے “ کی عکسبندی مکمل کی ہے اور اب وہ آیان مکھرجی کی فلم ”براہمسترا“ اور ابھیشیک ورما کی فلم ”کلنک“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔






































