لاہور(شوبزڈیسک) سینکڑوںاردو و پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی منائی گئی۔ ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاگیا،اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا، انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امراو¿ جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔رانی نے بلاشرکت غیرے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔






































