تازہ تر ین

ارجن رامپال اور انکی اہلیہ میں 20سال بعد علیحدگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈکے ما یہ ناز اداکارارجن رام پال اوران کی بیوی میہر جاسیہ نے شادی کے 20سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں نے دودہائیوں تک جاری رہنے والے تعلق یکسر ختم کرتے ہوئے انہونی بات کی اور ان کے بیان کے مطابق ارجن رام پال اور ان کی سابقہ سپرماڈل بیوی کاکہناہے کہ گوکہ ان کے تعلقات ختم ہوگئے ہیں تاہم ان کا پیار جاری رہے گا۔شوبزجوڑے کے بیان میں کہاگیا ہے کہ 20 سال کی طویل خوبصورت مسافت جو کہ محبت اور حسین یادوں سے بھری ہوئی ہے۔، ہم شیئر کرانا چاہتے ہیں کہ ، تمام سفروں کے مختلف راستے ہوتے ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمیں فوری طورپر اپنی اپنی مختلف منازل کی طرف پیش قدمی کرلینی چاہیے۔یہ اعلان کچھ اچانک نہیں کیونکہ کئی ہفتوں سے ان کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain