تازہ تر ین

تباہی ،بے وطنی ،خوف شام کے تعاقب میں ہے مگر دنیا کی پہلی دُھن شام کا موسیقی کیلئے تحفہ ہے

عرب (ویب ڈیسک) عرب کا ملک شام فی الحال جنگ کے شعلوں میں گھرا ہے اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے جبکہ لاکھوں ترک وطن پر مجبور ہیں۔آج شام میں چہار جانب تباہی، بے وطنی، غریبی، بے روزگاری کا مایوس کن منظر پھیلا ہوا ہے۔ عدم تحفظ کا ایسا ماحول ہے کہ لوگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔ خوف ان کا ہمہ وقت تعاقب کر رہا ہے۔بہت سے شامی باشندے اپنا وطن چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ گزین ہیں۔ایسے حالات میں اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ موسیقی کی لے پر تیار کیا جانے والا دنیا پہلا گیت شام میں تیار ہوا تھا تو آپ کو یقین نہیں آئے گا۔’شدت پسندی کا مقابلہ صوفی موسیقی سے‘
سعودی عرب میں ’جاز موسیقی کے فیسٹیول کا اعلان‘آئیے اس حقیقت سے تاریخ کی دھول ہٹاتے ہیں۔
روح میں موسیقیشام ایک ایسا ملک ہے جس کی روح میں موسیقی بسی ہوئی ہے اور اسی نے دنیا کو موسیقی کی دلکشی سے روشناس کرایا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر پیار سے محبت سے رہنے کا سبق پڑھایا۔
جدید شام سنہ 1946 میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس سے قبل اس کا خطہ بہت وسیع تھا۔’موسیقی کو زندہ رکھنے کے لیے لائیو کانسرٹس ضروری’2016: موسیقی میں تجربوں کا سال یہاں مسلمانوں کے ساتھ یہودی، مسیحی اور کرد نسل کے لوگ آباد تھے اور سب نے اپنی اپنی سطح پر یہاں موسیقی کے ورثے کو بڑھانے میں حصہ لیا۔دنیا کے پہلے گیت کی دھن سنہ 1950 میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہاں سے تقریباً 3400 سال پرانی مٹی کی 29 تختیاں ملی ہیں۔اگرچہ ان میں سے اکثر تختیاں ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک سالم ہے۔ جس پر موسیقی کی کچھ دھنیں نقش ہیں اور اس پٹی کو ایچ 6 کا نام دیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain