تازہ تر ین

بچے کی جان بچانیوالے کیلئے سپا ئیڈر مین کا خطاب

فرانس (ویب ڈیسک )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بالکونی سے لٹکتے ہوئے بچے کی جان بچانے والے افریقی ملک مالی کے ایک تارک وطن کو ’ہیرو‘ قرار دیا جا رہا ہے اور اسے فرانسیسی شہریت دی جائے گی۔22 سالہ ممودو گاساما نے جب ایک عمارت کی چوتھی منزل کے باہر لٹکتے ہوئے چار سالہ بچے کو باہر سے عمارت پر چڑھ کر بچایا تو ان کی بہت تعریف کی گئی۔ایک ویڈیو میں انھیں ایک بالکونی سے دوسری بالکونی پر چڑھتے ہوئے چوتھی منزل تک پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس واقعے کے بعد فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ انھیں شہریت دی جائے گی۔فرانسیسی صدر نے ذاتی طور گاساما کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی بہادری پر انھیں حوصلہ مندی کے تمغے سے نوازا اور کہا کہ انھیں آگ بجھانے کے ادارے میں نوکری کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ممودو گاساما کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ سال فرانس آئے تھے اور وہ بحیرہ روم کے راستے کشتی پر طویل اور خطرناک سفر کرتے ہوئے اٹلی پہنچے تھے۔وہ واقعہ جس نے گاساما کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا سنیچر کی شام پیرس کے شمالی حصے میں ایک گلی میں پیش آیا تھا۔گاساما کہتے ہیں کہ وہ وہاں سے گزر رہے تھے جب انھوں نے ایک عمارت کے سامنے لوگوں کے ہجوم کو دیکھا۔انھوں نے صدر میکخواں کو بتایا کہ ’میرے پاس سوچنے کا وقت نہیں تھا، میں بھاگ کر سڑک کے دوسری جانب گیا اور اسے بچا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اوپر چڑھا اور خدا کا شکر کہ خدا نے میری مدد کی۔ جیسے جیسے میں اوپر چڑھتا گیا میرے اندر مزید اوپر جانے کا حوصلہ پیدا ہوتا گیا۔‘ان کا کہنا تھا جب انھوں نے بچے کو بچایا تو وہ رو رہا ہے اور اس کے پاو¿ں پر چوٹ بھی لگی ہوئی تھی۔جب فائرفائٹرز پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ بچے کو پہلے ہی بچا لیا گیا ہے۔فائرفائٹرز کے ایک ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے، وہاں کوئی ایسا موجود تھا جو صحت مند تھا اور جس کے اندر اتنا حوصلہ تھا کہ وہ بچے کو بچاسکے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے مقامی حکام کے حوالے بتایا ہے کہ اس وقت بچے کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس نے بچے کو گھر پر اکیلا چھوڑنے کے شبہے میں بچے کے والد سے پوچھ گچھ کی ہے جبکہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی والدہ پیرس میں نہیں تھیں۔پیرس کی میئر این ہدالگو نے بھی 22 سالہ شخص کی بہادری کی تعریف کی ہے۔انھوں نے ممودو گاساما کو’18ویں صدی کا سپائیڈرمین‘ کہا ہے، جس سے مراد پیرس کا وہ علاقہ جہاں ہے واقعہ پیش آیا تھا۔ میئر کی جانب سے انھیں ’تمام شہریوں کے ایک مثال‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain