تازہ تر ین

مجھے صرف ریاست کے مفاد کا دفاع کرنا ہے ،حکومتیں کس کی ہیں کس کی نہیں

پاکستان(ویب ڈیسک) کے صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت کے قانون کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایڈووکیٹ جنرل پر ایک خاتون کو مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کی منظوری کے بعد منگل کو عاصمہ حامد ن باضابطہ طور پر عہدہ نبھال لیا ہے۔امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے کانسٹیٹیوشنل لا میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والی عاصمہ حامد اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں کامیابی سے ریاست کی نمائندگی کر چکی ہیں۔سنہ 2017 میں ان ہی کی کوششوں کے باعث سیمنٹ کی صنعت میں باقاعدگی لانے کی غرض سے حکومتِ پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بغیر مزید سیمنٹ فیکٹریاں قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain