اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں، عدالت نے گزشتہ روز بھی حلقہ بندیوں سے متعلق متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا جن میں جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور لوئر دیر کی حلقہ بندیاں شامل ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے مزید 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنا دیا ہے جن میں عدالت نے ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔