سرگودھا(مہرنوید اخترسے)حکومت پنجاب کی لاکھ کوششوں کے باوجود تھانہ کلچر میں تبدیلی نہ آسکی۔ ایس ایچ او راﺅ عارف کے بھائی راﺅ عامر کی خواتین کے ساتھ غنڈہ گردی ‘شہریوں پر تشدداور خواتین سے 43ہزار روپے چھین کر موٹر سائیکل پر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسی 7راﺅ طارق اور ایس ایچ او راﺅ عارف کے بھائی راﺅ عامر کی کھلم کھلی غنڈہ گردی۔ کئی مرتبہ تھانوں مےں درخواستیں پیٹی بھائی کو بچانے کی خاطر ایس ایچ او اربن ایریا طارق شاہ کی کارروائی کرنے سے انکار۔راحیلہ بی بی کی خبریں آفس پہنچ کر دہائی۔راحیلہ بی بی نے بتایا کہ راﺅ عامر شہر سرگودھا میں نامی گرامی ڈکیت ‘چور‘قبضہ مافیا ‘منشیات فروشی اپنے بھائیوں کے سر پر کرتا ہے ۔راحیلہ بی بی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور اے ایس آئی سٹی سرکل میں تعینات ہے جو کہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے کر اپنے بیٹے عمار علی کے ہمراہ مسلم کمرشل بینک اپنے پیسے مبلغ 43ہزار روپے نکلواکر بینک سے باہر آئی اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کچھ ہی دور گئی تھی کہ راﺅ عامر اور اس کے تین مسلح افراد نے اچانک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں گرگئے اور ان کے بیٹے کو اغواکرنے کی کوشش کی اور شہریوں کی مداخلت سے اغواکی کوشش ناکام ہونے پر ساتھ ہی راحیلہ بی بی کے گریبان کو ہاتھ ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم چھینتے ہوئے فرار ہوگئے۔جس کے بعد تھانہ اربن ایریا نزدیک ہونے پر فوراً ایس ایچ او تھانہ کو درخواست گزاری گئی جس پر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے اور راحیلہ بی بی تھانہ سے دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔بعدازاں راحیلہ بی بی کو دھمکایا گیا کہ آپ پولیس افسران کے خلاف اپنی دی ہوئی درخواست واپس لے لیں ورنہ بہت برا ہوگا کیونکہ وہ شریف لوگ ہیں اور یوسی چیئرمین راﺅ طارق اثررسوخ والا اور اس کا بھائی پولیس کا ایک ایماندار افسر ہے۔راحیلہ بی بی نے خبریں کی وساطت سے آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائےں اور ہماری جان بخشی کروائی جائے۔