تازہ تر ین

مزاحیہ اداکار ننھا کی 32ویں برسی چپ چاپ گزر گئی

لاہور ( شوبزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 32ویں برسی چپ چاپ گزر گئی ۔ ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942ءمیں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کمال احمد رضوی کے پہلے ڈرامہ سیریل ”آ نوکری کریں“سے فنی زندگی کا آغاز کیا پھرڈرامہ سیریز ”الف نون“سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ کیریئر کا آغاز 1966ءمیں فلم ”وطن کا سپاہی“سے کیا ۔ فلم ”دبئی چلو“نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ”سالا صاحب“ لاہور میں 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ننھا کی فلمی ہیروئن میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا نازلی کے عشق میں مبتلا ہو کر سنجیدہ ہوچکے تھے لیکن نازلی کی جانب سے بے وفائی پر ننھا نے موت کو گلے لگا لیا۔
انہوں نے زندگی بھر مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی پردرد تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain