تازہ تر ین

بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں،فوائد جا ن کر آپ دنگ رہ جا ئینگے

نیو یارک (ویب ڈیسک)اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزائ کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں، روزانہ 30 گرام تک بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزائ جسم کو فراہم کرتے ہیں۔طبی جریدے جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا خون میں چربی کی سطح میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے، یہ چربی امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔اسی طرح جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی جو لوگ گریاں جیسے بادام روزانہ کھانا پسند کرتے ہیں، ان میں کسی بھی مرض کے نتیجے میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوتا ہے جو بادام کھانا پسند نہیں کرتے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ بادام کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain