تازہ تر ین

ویرے دی ویڈنگ نے ہرش وردان کو پیچھے چھور دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے ان کے بھائی ہرش وردان کی فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو‘ کو باکس آفس جنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔بالی وڈ کے اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کے ساتھ ساتھ بیٹا ہرش وردان کپور بھی فلمی دنیا میں متعارف ہوچکے ہیں۔ سونم اگرچہ فلم نگری میں نام بھی کماچکی ہیں لیکن ہرش وردان کپور اپنے والد یا بہن کی طرح قدم جمانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ہرش وردان کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کیریئر کی دوسری فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو ‘ بھی باکس ا?فس پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کا باکس ا?فس پر مقابلہ اپنی بہن کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ سے تھا۔بہن بھائیوں کی فلموں کی باکس ا?فس لڑائی میں سونم نے معرکہ مار لیا ہے اور ان کے بھائی ہرش وردان کی دوسری فلم کو باکس ا?فس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سونم کی ’ویرے دی ویڈنگ‘ اور ہرش وردان کی فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو ‘ یکم جون کو نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے روز 10کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے جب کہ ’بھویش جوشی سپر ہیرو‘ نے پہلے روز 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کی۔ہرش وردان کی فلم اب تک باکس ا?فس پر صرف ایک کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے جب کہ سونم کی ’ویرے دی ویڈنگ‘ 48 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔اپنی فلم کی ناکامی کے بعد ہرش وردان نے کہا ہے کہ سونم نے ہر طرح کی فلموں میں کام کیا ہے اور میرے خیال میں ہیروئنز کئی فلموں میں ا?سانی سے فٹ ہوجاتی ہیں، انڈسٹری میں کئی بار اداکاراو¿ں کو ہیرو کے مقابلے میں جلدی تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سونم کپور فلم ’پیڈمین‘ میں نظر ا?ئیں لیکن انہیں پورے 100 دن فلم کے سیٹ پر نہیں رہنا پڑا تاہم ہیرو ہونے کی وجہ سے فلم کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر لینا پڑتا ہے لیکن ہیروئن کے معاملے میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔یاد رہے کہ ہرش وردان کپور کے کیریئر کی پہلی فلم ’مرزیا‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور وہ بھی باکس ا?فس پر کوئی رنگ نہیں جماسکی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain