تازہ تر ین

کیا مشرف واپس آئیں گے؟ کونسے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟ ترجمان اے پی ایم ایل ڈاکٹر امجد کے چینل ۵ کے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ “میں انکشافات

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13جون کو لاہور رجسٹری میں طلب کرلیاجبکہ سابق صدر کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے حتمی فیصلے سے ان کا انتخاب لڑنا مشروط ہوگا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا، ہم حکم دے دیں گے انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔جمعرات کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ان کے موکل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے تاحیات نااہلی کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ کے کیس کو سنیں گے، اپنے موکل کو کہیں 13جون کو لاہور آجائیں۔جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کو لاہور رجسٹری طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا، ہم حکم دے دیں گے انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ موکل کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا معاملہ ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے سادہ حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف لاہور میں تشریف لے آئیں۔جسٹس ثاقب نثار نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے حتمی فیصلے سے ان کا انتخاب لڑنا مشروط ہوگا۔جسٹس ثاقب نثار نے سابق صدر کے وکیل سے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان آجائیں تو کیس کی تفصیلا سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں خصوصی عدالت نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain