تازہ تر ین

چھوٹی عید پر بڑے ہیروز سے سجی فلمیں کون کون سی ہیں

لاہور( ویب ڈیسک )عیدالفطر پر بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ اب تو بھارت میں بھی دیوالی اور ہولی کے تہواروں کی طرح عیدالفطر پر بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں خاص طور پر میٹھی عید پر ریلیز کی جاتی ہیں۔ ایک دور وہ بھی تھا، جب پاکستانی فلمیں بڑے شوق سے دیکھی جاتی تھیں۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی ایڈوانس بکنگ رمضان المبارک میں بھی کر لی جاتی تھیں، فلموں کی ٹکٹیں بلیک کی جاتی تھیں، لالی وڈ کے سپر اسٹار سلطان راہی، ندیم، محمد علی اور وحید مراد کی فلمیں بے حد پسند کی جاتی تھیں۔ کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ ندیم اور سلطان راہی کی عید کے موقع پر دو، تین فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوئیں اور سب نے شان دار کام یابیاں حاصل کیں۔ پچھلے چند برسوں سے فلموں کے وہ خوب صورت دور کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2018میں کئی برسوں بعد ایسا ہونے جا رہا ہے کہ عیدالفطر میں پاکستان کی چار فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ پاکستان انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات کا برسوں سے مطالبہ تھا کہ عیدین کے مواقع پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہونا چاہیے۔ اس بار ایسا ہی ہو گا۔ سلمان خان کی ”ریس تھری“ دنیا بھر میں عید پر ریلیز کی جائے گی، مگر پاکستانی سینما گھروں میں سلمان خان کے بجائے پاکستانی ہیروز کی فلمیں رنگ بکھیریں گی۔ سینما اسکرین پر پاکستانی فن کاروں کا میلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ہیروپنتی میں سب سے ا?گے کون ہو گا، اس کا فیصلہ میٹھی عید پر ہو گا، لیکن جیت پاکستانی ہیرو ہی کی ہو گی۔ عید پر ایک، دو، تین نہیں پوری چار پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ان فلموں میں ہیرو حسن شہریار منوّر کی ”سات دن محبت ان“ دانش تیمور کی ”وجود“ میکال ذوالفقار اور شایان خان کی ”نہ بینڈ نہ باراتی“ اور معمر رانا کی ’ا?زادی‘ شامل ہے۔عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے ہیروز کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain