تازہ تر ین

پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں‘ مایا علی

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں،سلور اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے،اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیکار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمے داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لیے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔مایا علی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لیے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے ۔اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکر نے ویران انڈسٹری کے جسم میں روح پھونک دی ہے۔ ان کی یہ کاوش کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں اپنی اگلی منزل کی جانب نظرجمانی ہے، جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہے۔ اس کے لیے سب سے ضروری کو پروڈکشن ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کوبھی پاکستانی فلم کی سپورٹ کرنا ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain