گروزنی(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔
ان میں تیونس کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے، گول کیپر نے دونوں مقابلوں میں انجری کا بہانہ بناکر میچ رکوایا تھا تاکہ ساتھی کھلاڑی افطار کرسکیں۔میگا ایونٹ میں شریک سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تمام افریقی ٹیموں تیونس، مصر، مراکش، سینیگال اور نائیجیریا میں مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔ مصر کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد ابو الیل نے کہاکہ ماہ رمضان میں روٹین تبدیل ہوجاتی ہے تاہم ہمارے لیے اپنا پہلا میچ چیلنج ہے کیونکہ روزوں کے بعد یہ پہلا دن ہوگا جب ہم میدان میں اتریں گے
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
