لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپر کبڈی لیگ میں سٹرابری سپورٹس کمپنی کے جواریوں کے ساتھ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس مےں ٹیم کوفیورٹ کروا کر ہارا دیا جاتا تھا۔سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کا سپر کبڈی لیگ مےں کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہداروں کے ساتھ مل کر کلاسک فٹبال لیگ کے نام سے ایونٹ کرا کے دوبارہ لوٹنے کا پلان تیار کر لیا ۔ سپر کبڈی لیگ کا ایونٹ کروانے کے بعد کھلاڑیوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا جس کے بعد روزنامہ خبرےں نے کھلاڑیوں کو معاوضہ نہ ملنے کی خبریں شائع کیں ۔ خبرےں شائع ہونے کے بعد سٹرابری سپورٹس نے کھلاڑےوں کو کےش کے چےک دےنا شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق سٹرابری سپورٹس کی انتظامےہ کو معاوضہ نہ ملنے پر مےڈےا کے سامنے نہ بولنے کے لئے دھمکےاں دی گئیں۔ پی اےف اےف کے سٹرابری سپورٹس جےسی بلےک لسٹ کمپنی کے ساتھ کلاسک فٹبال لےگ کروانے کے لئے دلچسپی کئی مجرمانہ سوال جنم لےنے لگے۔ سٹرابری سپورٹس چار سالوں مےں سپورٹس کا اےک ہی اےونٹ کروانے مےں کامےاب ہوسکی جبکہ کئی سالوں مےں اےک بھی سپورٹس کا اےونٹ منعقد نہےں کروا سکی۔ تفصےلات کے مطابق سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی کئی سالوں سے سپورٹس کا کوئی اےونٹ کروانے کے لئے دھکے کھا رہی تھی لےکن اس کی شہرت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کسی اےک فےڈرےشن نے اس کمپنی پر اعتبار نہےں کےا جبکہ سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی نے اےک مہےنے قبل پاکستان کبڈی سپر لےگ کے نام پر اےک اےونٹ کروےا جس پر پاکستان کبڈی فےڈرےشن نے ملی بھگت کرکے کھلاڑےوں کا انتظام کےا جند ہزار روپے کے عوض کبڈی کے کھلاڑےوں کو اےونٹ مےں کھلاےا گےا۔ اےونٹ ختم ہونے کے اےک مہےنے تک بھی درجنوں کھلاڑےوں کو معاوضہ نہےں دےا گےا جس کے لئے کھلاڑی کبھی سٹرابری سپورٹس کمپنی کے دفتر مےں دھکے کھاتے رہے۔ واضح ر ہے مذکورہ کمپنی اےک ماہ قبل پاکستان سپر کبڈی لےگ مےں دس ٹےموں مےں100 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس مےں 10 غےر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔ زرعی کمپنےوں سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے پاکستانی کبڈی کے کھلاڑےوں کو چند ہزار دیئے گئے۔کروڑوں کی رقم کبڈی فےڈرےشن کی ملی بھگت سے سٹرابری سپورٹس کمپنی ہڑپ کر گئی۔
