تازہ تر ین

آسٹریلیا کا ڈنمارک سے میچ 1-1سے برابر

سمارا(نیوزایجنسیاں)فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں گروپ سی کے میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہو گیا جس کی بدولت آسٹریلیا کی اگلے راو¿نڈ تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔فرانس نے پیروکو2-1سے ہراکر پری کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔لگاتاردوسری شکست کے بعدپیروکی میگا ایونٹ میں پیش قدمی تھم گئی اورٹورنامنٹ سے باہرہوگئی۔گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ سی کے میچ کا شروع سے تیزی سے آغاز ہوا اور ڈنمارک نے میچ کے 7ویں منٹ میں کرسچن ایرکسن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔پہلے میچ میں فرانس سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے اس کے بعد میچ کو برابر کرنے کی کوششیں شروع کیں اور انہیں گول کرنے کا موقع اس وقت ملا جب گول سے چند انچ کے فاصلے پر ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی کا ہینڈ بال کے سبب فاو¿ل ہونے کی وجہ سے امپائر نے پینالٹی ایوارڈ کردی۔میچ کے 37ویں منٹ میں ملنے والی اس پینالٹی پر جیڈینیک نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور مقابلہ برابر کردیا۔ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے سبب مقابلہ 1-1 پر اختتام پذیر ہوا۔یہ میچ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا کی اگلے راو¿نڈ میں رسائی کی امیدوں دھچکا لگا ہے تاہم وہ بھی پوری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ سکتے ہیں۔پہلے میچ میں 2-1 سے شکست کھانے والی آسٹریلین ٹیم کا اس وقت صرف پوائنٹ ہے جبکہ ڈنمارک نے پہلے ہی اگلے راو¿نڈ میں پہنچنے کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain