تازہ تر ین

چیمپئینز ٹرافی کا میدان کل سے سجے گا

ایمسٹرڈیم(اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر شہر بریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔تربیتی کیمپ کے دوران پنالٹی کارنر لگانے، بھر پور انداز میں دفاع کرنے اور حریف سائیڈ کے گول پوسٹ پر اچانک حملہ کرنے کی خصوصی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، بلو شرٹس کے میچز کی وڈیو فوٹیج دیکھ کرحکمت عمل بھی تیار کی جا رہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پلیئرزکوذہنی طور پر مضبوط کرنے کیلیے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ٹیم میٹنگز میں باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین کھلاڑی ہیں، اعصابی دبا پر قابوپاکردنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کیخلاف بھی کسی بھی قسم کا پریشراور خوف اپنے اندر لانے کے بجائے نیچرل کھیل پیش کر کے وہ میچ کا نتیجہ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی قیادت رضوان سنیئر کرینگے۔ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا ، تیسرا میچ 26جون کو ہالینڈ ، چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain