تازہ تر ین

میسی سے ملاقات کی خواہش،ٹیچر کا سائیکل پر انڈیا سے روس کا سفرشروع

نئی دہلی (سی پی پی) انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ریاضی کے استادکلفین فرانسس نے کہا ہے۔فٹبال دیکھنے کا شوقین اور میسی کا مداح ہوں۔ورلڈکپ فٹبال کے میچز دیکھنے کا شوق تھا لیکن وسائل نہ ہونے کے باعث سائیکل پر روس جانے کا شفر شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دبئی کا فضائی سفر کیا پھر وہ دبئی سے فیری کے ذریعے ایران پہنچے جہاں سے سائیکل پر روس کا دارالحکومت اب بھی ہزاروں کلو میٹر دور تھا۔فرانسس نے بتایا کہ مجھے سائیکلنگ سے محبت ہے اور میں فٹبال کے بارے میں پاگل ہوں۔ میں نے اپنے دونوں جذبات کو اکھٹا کیا۔انھوں نے پاکستان کے ذریعے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم انڈیا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے انھیں یہ خیال ترک کرنا پڑا۔فرانسس نے بتایا کہ منصوبے میں تبدیلی مجھے بہت مہنگی پڑی ،میں اپنی سائیکل دبئی نہیں لے جا سکتا تھا اور وہاں مجھے نئی سائیکل خریدنی پڑتی جس کی قیمت 700 امریکی ڈالر تھی ،یہ طویل فاصلے کے سفر کے لیے بہترین نہیں تھا لیکن یہ سب کچھ میں برداشت کر سکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ اب ٹامبوف شہر تک پہنچ چکا ہوں جو ماسکو سے 460 کلومیٹر دور ہے ، مجھے 26 جون تک روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنا جہاں فرانس اور ڈنمارک کے درمیان فٹبال کے عالمی کپ کا میچ کھیلا جائیگا فرانسس نے بتایا کہ یہ واحد میچ تھا جس کا ٹکٹ حاصل کرنے میں، میں کامیاب رہا۔میں ارجنٹائین کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور لیونل میسی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ،میں ان کی پوجا کرتا ہوں۔ میرا خواب ہے کہ میں ان سے ملوں اور ان سے درخواست کروں کہ وہ میری بائیسکل پر دستخط کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain