تازہ تر ین

موسیقی میں نئے رجحانات متعارف کرانے میںکوئی حرج نہیں

لاہور( شوبزڈیسک) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی میں نئے رجحانات متعارف کرانے میںکوئی حرج نہیں لیکن اس کےلئے متعین کردہ حدسے باہر نہیں جانا چاہیے ،نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی قائل ہوں اور انہیں تاکید کرتی ہوں کہ خاص طو رپر موسیقی کے شعبے میں بغیر کسی کی سر پرستی کے زور آزمائی نہ کی جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ عید الفطر پر پیش کی جانے والی پاکستانی فلموںکو شائقین نے بیحد پذیرائی دی ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔ کسی ایک فلم کی کامیابی سے کئی لوگوں کی کامیابی اوررزق وابستہ ہوتا ہے ۔بلا تعطل فلمیں بنتی رہنی چاہئیںاور وقت بھی آئے گا جب ہماری انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے گی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی میں نئے رجحانات متعارف کرانے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس کےلئے متعین کردہ حد سے باہر نہیں جانا چاہیے کیونکہ کوئی بھی چیز ایک حد میں اچھی لگتی ہے اور اگر وہ اس سے باہر نکلے گی تو نہ صرف اپنی وقعت کھو دے گی بلکہ لوگوں کو بھی نا گوار گزرے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain