Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سپر ہیرو خاندان کا دنیا میں راج

    By Daily Khabrainجون 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)عالمی باکس آفس پر جہاں 10 دن پہلے تک بے قابو ڈائنو سارز یعنی ہولی وڈ سائنس فکشن فلم ’ جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کا راج تھا۔اب وہیں باکس آفس پر غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اینیمیٹڈ سپر ہیرو خاندان کا راج ہے، جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔اینیمیٹڈ سپر ہیرو فنٹیسی فلم ’انکریڈیبلز 2‘ نے جہاں ابتدائی 3 دن میں دنیا بھر سے 18 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 18 ارب روپے سے زائد پیسے بٹورے تھے، اب اس نے ابتدائی 10 میں کمائی کا نیا سنگ میل عبور کرلیا۔نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سپر ہیرو اینیمیٹڈ فلم ’انکریڈیبلز 2‘ نے دنیا بھر سے ریلیز کے ابتدائی 10 دن میں 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 50 ارب روپے سے بھی زائد پیسے بٹورے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اینیمیٹڈ فلم نے ابتدائی 10 میں اتنی کمائی کی۔اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے ابتدائی دن ہی دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔’انکریڈیبلز 2‘ والٹ ڈزنی کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فنٹیسی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم ’انکریڈیبلز‘ کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو خاندان کے گرد گھومتی ہے جو مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔فنٹیسی فلم کی پہلی فلم میں صرف سپر ہیرو ہی لوگوں کی مدد کرتا ہے، تاہم دوسری فلم میں وہ اپنے خاندان سمیت مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتا نظر آتا ہے۔دوسری جانب ڈائنا سورز پر مبنی سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو بھی امریکا میں ریلیز کردیا گیا، جہاں اس نے ابتدائی 2 دن میں 15 کروڑ ڈالر یعنی 15 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو شمالی امریکا سمیت چند دیگر ممالک میں بھی ریلیز کردیا گیا۔اس فلم کو دنیا بھر میں مختلف مراحل میں ریلیز کیا گیا، سب سے پہلے اس فلم کو رواں ماہ 7 جون کو چند ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے مختلف دنوں میں ریلیز کیا جاتا رہا۔’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو چین میں 15 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا۔ڈائنا سورز فرنچائز فلم نے اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 71 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کرلی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.