تازہ تر ین

ڈنمارک کی فائنل 16میں سیٹ کنفرم ،آسٹریلیاکی چھٹی

ماسکو(نیوزایجنسیاں)فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کا فرانس بمقابلہ ڈنمارک کو میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا جس کے بعد فرانس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔فرانس نے مجموعی طور پر میچ میں اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم ڈنمارک نے بھی اپنے دفاع کے ذریعے فرانس کو گول کرنے سے باز رکھا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم دونوں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔اس ورلڈ کپ میں ڈی کے اندر اپیل کیے جانے کے قانون کو متعارف کروانے کی وجہ سے اب تک 20 پنالٹیان دی جاچکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دوسرے میچ میں پیرو نے آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔پیرو کی جانب کریلو اور گریرو نے گولز اسکور کیے۔ ٹورنامنٹ میں پیرو کی یہ پہلی فتح تھی جبکہ آسٹریلیا بغیر کسی فتح کے گھر واپس لوٹے گا۔پیرو کی بھی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح تھی۔ اس گروپ سے فرانس اور ڈنمارک پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain