ہرارے (آئی این پی ) تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نئے مشن پر زمبابوے پہنچ گئی ہے ۔قومی ٹیم یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی، کرکٹ دیوانوں کو میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی، ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹرائی اینگولر سیریز میں شامل آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور ہم اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم کی اچھی تیاری ہے، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی۔ ہماری ٹیم ٹی ٹونٹی میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم سیریز کے دوران اس کا دباﺅ نہیں لیں گے اور اپنی نارمل کرکٹ کھیلیں گے۔ زمبابوے کا دو بار دورہ کرچکا ہوں لیکن ہر بار وکٹ مختلف ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
- محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
- اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
- جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
- جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
- ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
- اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
- گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
- تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
- دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
- جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
- اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
- ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
- ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
- سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
- گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
- شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
- ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی