پوجا بھٹ پریانکا چوپڑا کے حق میں کھڑی ہو گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی کے ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر جہاں پورا ہندوستان غصے میں ہے، وہیں بولی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ ان کے حق میں سامنے آئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کے ڈرامے ’کوانٹیکو‘ کے تیسرے سیزن جو رواں برس اپریل سے امریکی ٹی وی ’اے بی سی‘ پر ریلیز کردیا گیا، اس کی رواں ماہ جون کے آغاز میں ریلیز ہونے والی قسط میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھایا گیا تھا۔ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ چند بھارتی امریکی شہر مین ہٹن میں بم دھماکہ کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جسے پریانکا چوپڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیتی ہیں۔ڈرامے میں پریانکا چوپڑا نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے 2 دن قبل عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی۔سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے

دپیکا نے معاوضہ کیا بڑھایا کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاو¿سز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

پی ایس ایل کو مکمل طور پر پاکستان منتقل کرنیکی درخواست مسترد ، مگر میچ کتنے پاکستان میں ہونگے

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل مکمل طورپر پاکستان منتقل کرنے کی تجویز مسترد ہوگئی البتہ8 سے زائد میچزکرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فرنچائزز کی جانب سے لاہور اور ملتان اسٹیڈیمز میں ہوٹل تعمیر کرنے کی پیشکش پر ایک کمیٹی غور کریگی، دوسری جانب پی سی بی فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی پر تنگ آ گیا، گذشتہ روز کے اجلاس میں ایک ٹیم نے مکمل ادائیگی کا چیک تھما دیا مگر دوسری ڈیفالٹر ہی رہی، اس پر اسے48 گھنٹوں میں رقم ادا کرنے یا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کا اہم اجلاس گذشتہ روز لاہور میں ہوا، اس موقع پر یو اے ای میں لیگز کی بھرمار کے سبب مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویز زیرغور آئی مگر اسے منظوری نہ مل سکی، حکام کے خیال میں ابھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو مکمل ایک ماہ تک یہاں رکھا جا سکے،چند روز کی بات الگ ہوتی ہے،اس کے علاوہ انفرااسٹرکچر کی بھی کمی ہے، البتہ 8 سے زائد میچز یہاں ضرور کرائے جائیںگے، اس موقع پر فرنچائزز نے پی سی بی کو پیشکش کی کہ اگر حکام اجازت دیں تو وہ مل کر قذافی سٹیڈیم لاہور اور ملتان سٹیڈیم میں200 کمروں کا ہوٹل بنا دیں، جس پر یہ معاملہ غور کیلیے ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، بورڈ حکام نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت، سیکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی تنظیمیں مستقبل میں یکجا ہو کر کہیں کہ مکمل پی ایس ایل کو پاکستان لے آئیں تو ہم ایسا کر گذریں گے۔میٹنگ میں پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیرغور آیا، بڑے ارمانوں سے لیگ کا حصہ بننے والی ایک ٹیم نے آخرکار واجب الادا رقم کا چیک جمع کرا ہی دیا، دوسری جانب ایک اہم ترین فرنچائز کے آفیشل بدستور مالی مسائل کا جواز پیش کرنے لگے، اس پر بورڈ نے انھیں48گھنٹوں کاالٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اگر مکمل ادائیگی نہ ہوئی تو معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔اس موقع پر پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس سمیت دیگر معاملات دیکھنے والی ہر کمیٹی میں فرنچائزز کا ایک نمائندہ شامل کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا۔ دریں اثنا پی سی بی ٹی10لیگ کیلئے محدود تعداد میں پلیئرز ریلیزکرے گا،کوچ مکی آرتھر اورچیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کا مفاد دیکھ فیصلہ کرینگے کہ کسے جانے دیا جائے۔

پہلا ٹی 20 : سرفراز نے آتے ہی سماں بدل دیا

ایڈن برگ (ویب ڈیسک ) سرفراز احمد پاکستان کے خوش نصیب ترین کپتان ہیں۔ آتے ہی چیمپئینز ٹرافی جیت لی۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کو نمبر ون رینکنگ پہ لے آئے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ایک سے زیادہ بار کلین سویپ کر چکے ہیں۔ پچھلے دنوں لارڈز میں بھی تاریخی فتح حاصل کی۔لیکن ایسی خوش نصیبی کے باوجود ان کی بیٹنگ فارم بہت مثبت نہیں رہی۔ گو ان کی تکنیک اور سٹائل وہی ہے جو چار سال پہلے تھا، لیکن کپتان بننے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی اننگز نہیں کھیل پائے۔ وکٹوں کے پیچھے بھی ان کا ریکارڈ خوشگوار نہیں رہا۔بڑے بیٹسمین جب تواتر سے پانچ دس اننگز میں ناکام ہو جائیں تو عموماً ان کے کپتان یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے کچھ عرصہ قبل ڈی ویلئیرز کے بارے یہی کہا تھا۔لیکن سرفراز کے گرد شور ہی اتنا رہا کہ کسی کو یہ کہنا بھی یاد نہ رہا کہ سرفراز ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔پلئیرز کو یہ ’بڑی باری‘ یا تو بہت ہائی وولٹیج میچ میں ملتی ہے یا پھر بالکل لو پروفائل میچ میں کہ وہ ہر طرح کے پریشر سے آزاد ہو کر اپنی اصل شناخت کو کھوج سکیں۔کل کے میچ میں سرفراز پہ کوئی پریشر نظر نہیں تھا۔ بڑے عرصے بعد وہ ایسے فلو میں اور اتنا کھل کر کھیلتے نظر آئے۔ بطور کپتان یہ ان کی پہلی ’دھواں دھار‘ اننگز تھی۔ کسی ایک لمحے کو بھی ان کا دھیان بٹنے کا شک نہیں ہوا۔پاکستان کے متزلزل بیٹنگ آرڈر کے لیے اگلا بڑا امتحان ایشیا کپ ہے جہاں اس کا مقابلہ ایشین کنڈیشنز کے آزمودہ اٹیکس سے ہوگا۔ اس امتحان سے پہلے سرفراز کی بیٹنگ فارم کا عود کر آنا پاکستان کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔سکاٹ لینڈ اپنی بیٹنگ سے نہیں، بولنگ سے ہارا۔ لیکن یہ تو حقیقت ہے کہ پہلے دس اوورز میں سکاٹ لینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔ مگر سرفراز کے کریز پر آتے ہی سماں بدل گیا۔ وہاں سکاٹ لینڈ کی بجائے کوئی آزمودہ اٹیک بھی ہوتا تو یونہی اوسان خطا ہوتے۔

پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ ، دوسرا ٹی 20 آج ہو گا

ایڈن برگ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری جانب مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ایڈن برگ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

نائیکی کا واضح انکار ۔۔۔ایرانی فٹبالرز کو جوتے نہیں دینگے

امریکہ (ویب ڈیسک ) کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ایرانی فٹبال ٹیم دو روز میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں روس میں ہے۔اس فیصلے سے ایرانی کھلاڑی اور کوچ کارلوس کوئروز دونوں ہی پریشان ہیں اور انھوں نے فیفا سے کہا ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا۔ انھوں نے ایران کے خلاف وہ پابندیاں بھی واپس لگانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے ختم ہوگئی تھیں۔اس کے علاوہ بہت سی دیگر بڑی کمنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں گی۔نائیکی کا کہنا ہے کہ ’امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو فلحال جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔ نائیکی پر لاگو ہونے والی پابندیاں کئی سال سے وضع ہیں اور قانون کا حصہ ہیں۔‘امریکی محکمہِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ ‘کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔پرتگال کے سابق کھلاڑی اور ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ ’کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔‘

سعودی عرب کی خواتین بھی اب بائیک چلائیں گی

سعودی عرب (ویب ڈیسک ) ایک سال قبل تک سعودی خاتون کو چست جینز اور ہارلے ڈیوڈسن ٹی شرٹ پہنے ریاض سپورٹس سرکٹ میں موٹربائیکس چلاتے دیکھنے کا تصور کرنا بھی مشکل تھا۔31 سالہ نورا جو کہ ان کا فرضی نام ہے نے بتایا: ’مجھے بچپن سے ہی بائیک چلانے کا شوق ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو مردوں سے بہت سے معاملات میں اجازت درکار ہوتی ہے۔عودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز گذشتہ برس سے کیا جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت، تفریح کے لیے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کی اجازت شامل ہے۔دوسری جانب اس پابندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین کی گرفتاری کی خبریں بھی سامنے آئیں۔یہی وجہ تھی کہ مصنوعی روشنیوں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھنے والی خواتین میں سے کسی نے بھی اس کریک ڈاو¿ن پر بات نہیں کی۔’اب مجھے امید ہے کہ میں اتنی مہارت حاصل کر لوں گی کہ گلیوں میں بائیک چلا سکوں۔بوکریوا کا کہنا ہے کہ انھوں نے فروری میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانا سکھانا شروع کی اور تب سے چار شوقین خواتین داخلہ لے چکی ہیں جن میں سے زیادہ سعودی خواتین ہیں۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بوکریوا نے کہا : ’وہ ہمیشہ سے ہی بائیک چلانا سیکھنا چاہتی تھیں، اور اب وہ کہتی ہیں کہ اب میرا وقت ہے۔انھوں نے انسٹیٹیوٹ کے پروموشنل مواد پر لکھی ایک عبارت پڑھی جس پر لکھا تھا: ’اب بائیک چلانے کی آپ کی باری ہے۔اس کورس کی فیس 1500 ریال ہے اور بوکریوا کے خیال میں زیادہ خواتین کے داخلہ نہ لینے کی وجہ ’ان کے خاندان کی جانب سے رکاوٹ ہو۔تناوی کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے گھر والوں کی طرف سے سخت خدشات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انھوں نے بتایا: ’میرے والدین نے کہا، تم بائیک پر ہو ؟ تم ایک لڑکی ہو، یہ خطرناک ہے۔‘موٹر سائیکل چلانے والی خواتین کے لیے جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ لباس ہے۔اس نجی انسٹیٹیوٹ کے اندر بائیکرز چست جینز، گھٹنے کے بچاو¿ کے لیے پیڈز پہن لیتی ہیں لیکن اس کے بارے میں عوامی مقامات پر سوچا بھی نہیں جا سکتا۔سعودی عرب میں خواتین کے عوامی مقامات پر عبایہ پہننا لازم ہے جو کہ موٹرسائیکل کے لیے موزوں نہیں، کیونکہ عبایہ موٹرسائیکل کے پہیوں میں پھنس سکتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور لنکا کل دوسرے ٹیسٹ میں مد مقا بل

سینٹ لوشیا (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سے سینٹ لوشیا میں شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے وززارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ ایف آئی اے نے زلفی بخاری کو جہاز میں سوار ہو نے سے روک دیا اور بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے وہ نہیں جاسکتے۔اس موقع پر عمران خان نے مبینہ طور پر فون پر کسی ”بالا شخصیت“ سے بات کی جس کے بعد زلفی بخاری کو طیارے میں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔