فٹبال ورلڈ کپ میں صر ف ایک رو ز با قی ، سپر اسٹارز میں میسی سرفہرست، ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین بے تاب

برونیٹسی(ویب ڈیسک) میسی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب ٹریننگ سیشن میں سیکڑوں لوگ پہنچ گئے وہ ارجنٹائنی جھنڈے لہراتے ہوئے سپر اسٹار کے نام کے نعرے لگاتے رہے پریکٹس کی کوریج کیلیے 200 سے زائد رپورٹرز بھی موجود تھے۔روس میں فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے موجودہ دور کے سپر اسٹارز میں ارجنٹائنی لیونل میسی سرفہرست اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین بے تاب رہتے ہیں۔ گذشتہ روز جب ارجنٹائن کی ٹیم اپنے پہلے پریکٹس سیشن کیلیے دریائے سینڈی کے کنارے موجود برونیٹسی ٹریننگ سینٹر میں پہنچی تو ان سے قبل ہی وہاں پر سیکڑوں شائقین موجود تھے، جنھوں نے اپنے ہاتھوں میں ارجنٹائن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، وہ میسی میسی کے نعرے لگانے میں مصروف تھے، ان کی تعداد 500 سے زائد تھی، اسٹرائیکر کے نام والی بارسلونا کلب کی شرٹ پہنے 10 سالہ بچے ڈائما نے کہاکہ ارجنٹائن کی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی اس لیے نہیں کہ وہ اچھی ٹیم ہے بلکہ ان کے پاس میسی ہے جو سب کچھ کر سکتے ہیں۔میسی نے بھی شائقین کا دل نہیں توڑا بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیے۔ 4 برس قبل برازیل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس بار بھی وہ ٹرافی کیلیے فیورٹ ٹیموں میں شامل اور ایک قدم آگے بڑھنے کیلیے پ±رعزم ہے۔ میگا ایونٹ میں ارجنٹائن اپنے سفر کا ا?غاز 17 جون کو ا?ئس لینڈ سے مقابلے سے کرے گا،اس کے بعد 21 جون کو کروشیا اور 26 جون کو نائیجیریا سے مقابلہ ہوگا۔

یمن میں سعودی اتحاد نے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا ،گھمسا ن کا رن پڑ گیا

صنعائ(ویب ڈیسک) یمن میں سعودی اتحاد کی فوجی کارروائیاں گزشتہ تین سال سے جاری ہیں اور اب ان کی طرف سے مکمل جنگ کا اعلان کرتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے یہ حملہ یمن کے ساحلی شہر حودیدا (Hodeidah)پر کیا ہے جس میں جنگی جہاز اور بحری بیڑے حصہ لے رہے ہیںاور شہر میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اداکارہ نور کا بیٹی کیساتھ عمرہ ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، 5ویں سابق شوہر سے ملاقات کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) فلم اسٹارنورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔ اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔ لیکن ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا رمنظرعام پرآنے والی ویڈیو، جس میں نوربخاری ، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کوکھڑا کردیا ہے۔بہت سے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ولی حامد علی خان سے طلاق لینے کے بعد نور ابھی عدت میں تھیں اوراس دوران نہ وہ نکاح کرسکتی ہیں اورنہ ہی گھرسے باہرنکل سکتی ہیں، ایسے میں عمرہ کرنا اورپھر سابق شوہرسے ملنا کیسے ممکن ہوا ؟ یہی نہیں کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ فلم اسٹارنورنے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہہ کراپنی تمام ترتوجہ مذہب کی جانب مرکوز کرلی تھی اوروہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شرعی معاملات کے بارے آگاہ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن طلاق کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے عمل نے ہمیں خاصا مایوس کیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ جوشخص خود عمل نہیں کرسکتا وہ دوسروں کو کیسے ہدایات دے سکتا ہے ؟ اس حوالے سے شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ نوربخاری کا عمرہ کے دوران سابق شوہرسے ملاقات ہونا اتفاقیہ نہیں بلکہ طے شدہ تھا۔ اگریہ ملاقات اتفاقیہ ہوتی تووہ کبھی عمران خان اوران کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھی دکھائی نہ دیتیں۔فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی۔ میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔

مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں:چیف جسٹس پاکستان

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ ان کے موکل بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تاہم انہیں تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف تو کہتے تھے کہ وہ کئی بار موت سے بچے لیکن خوف نہیں کھایا، پرویز مشرف کوکس بات کا تحفظ چاہئیے کس خوف میں مبتلا ہیں، وہ کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں، پہلے کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں انہیں تحفظ دیں گے اور ہم لکھ کر ضمانت دینے کے پابند نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، یہ اجازت حکومت کی جانب سے دی گئی تھی، حکومت نے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا، سندھ ہائیکورٹ فل بنچ کا فیصلہ پرویز مشرف کے راستے کی رکاوٹ ہے، جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے میری غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بحال کیے جائیں۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو رعشہ کی بیماری ہے جس کے لیے میڈیکل بورڈ ہونا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایئر ایمبولینس میں آجائیں ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلیے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ نہیں آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔

کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے کا عمل چوری کے مترادف ہے ، ریحام کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچاسکتی ہے۔ریحام خان حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنی کتاب کا دفاع کرتی نظرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں، کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے والوں کا عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے اس تاثرکی نفی کی کہ الیکشن کے دنوں میں کتاب شائع کرنے کا مقصد عمران خان سے انتقام لینا ہے۔ریحام خان نے کہا ان کی کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی، تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے، اگرکوئی جنس یا پیسے کی بنیاد پر پارٹی میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو یہ معاملہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا میں نے کتاب بہت سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے لکھی ہے۔ یہ کتاب صرف عمران خان سے متعلق نہیں ہے بلکہ ان کی کتاب ذاتی تجربات پر مبنی ہے جس میں انہوں نے خود کو بطوربیٹی، بیوی اور والدہ کے طورپرپیش کیا ہے اور اپنی غلطیوں کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے اسلیے یہ کتاب دوسروں کیلئے مددگارثابت ہوسکتی ہے۔

سابق ممبر قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

لودھراں (ویب ڈیسک ) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔تفصیلات کیمطابق عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ جنرل الیکشن کی ٹکٹ دی جائے گی جبکہ اب ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے۔پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وہ جہانگیر ترین سے بھی رابطے میں اور ممکن ہے وہ پاکستان تحریک انصاف میں ہی شمولیت کا اعلان کر دیں۔یاد رہے کہ پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے ان کے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخابات میں شکست دے چکے ہیں۔

جیکولین کی آنکھ کی پتلی ٹیڑھی ہو گئی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نڑاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔
۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

 

سعودیہ میں عمران خان کا حکمرانوں والا پروٹوکول

اسلام آباد(عبدالودود قریشی سے)مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے میاں نواز شریف کو سعودی حکومت سے احتجاج کرنے کا کہا ہے کہ جب میاں نواز شریف اقتدار میں تھے تو سعودی حکومت ان کا دم بھرتی تھی اب جبکہ وہ اقتدار سے فارغ ہوگئے ہیںتو سعودی حکومت نے عمران خان کا استقبال شروع کر دیا ہے انھیں ایئر پورٹ پر ایک حکمران کا پروٹوکول دیا گیا اور انھیں مدینہ منورہ میں خصوصی گاڑی بھی مہیا کی گئی جو عام طور پر عرب شہزادوں،بزرگ اور ٹانگوں سے محروم افراد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے میاں نواز شریف کو مطلع کیا ہے کہ سعودی حکومت کے اس رویے سے ان کے ووٹ بینک پر برا اثر پڑے گا اب اسی طرح کا استقبال مکہ مکرمہ میں عمران خان کا سعودی حکومت کے کرنے اور انھیں باضابطہ پروٹوکول دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ پاکستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کو شدید متاثر کرے گا سعودی حکومت کے اس پروٹوکول کو روکنے یا اس کی تشہیر روکنے کے اقتدامات کرنے کے لئے فوری رابطہ کیا جائے۔یاد رہے کہ عمران خان گذشتہ روز جب مدینہ منورہ پہنچے تو انھوں نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار دیئے اور انھوں نے وہاں جوتا نہیں پہنا جسے پاکستان میں بریلوی مکتبہ فکر نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔جبکہ میاں نواز شریف جب بھی سعودی عرب جاتے تھے وہ سعودی عرب کے حکمرانوں اور ان کے مسلک کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے مسلک کو بھول جاتے تھے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی پذیرائی کو اپنے لئے مہلک قرار دیا ہے۔

آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی

کراچی (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018 میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کے لئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ،وہ کس حلقے سے انتخاب لڑیں گی ؟اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو ممکنہ طور پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو 2 جیتنے والی نشستوں میں سے ایک خالی ہونے والی سیٹ سے انتخاب لڑایا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آبائی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اس لئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو لیاری کاحلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

 

وقت آ گیا پاکستان ، افغانستان ملکر خطے میں امن تلاش کریں ، آرمی چیف

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، افغان صدر سے ملاقات کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی اور ان سے وفد کی سطح رپر بھی بات ہوئی یہی نہیں سپہ سالار نے اتحادی افواج کے سربراہ جنرل نکولسن، افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ آرمی چیف امن اقدامات پر افغان حکام کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر کی دعوت پر منگل کو کابل پہنچے جہاں انہوں نے اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان صدر سے ملاقات میں پاکستان افغانستان ایکشن پلان فار سولیڈیرٹی پر عمل درآمد کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور خاص طور پر امن و مصالحت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل باجوہ کی کابل روانگی سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی اتحادی حکومت، امریکہ اور نیٹو فورسز کی طرف سے ملک میں قیامِ امن کی کوششوں کی کامیابی کا خواہاں ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اتار چڑھاو کا شکار رہتے ہیں تاہم دو طرفہ رابطوں میں حالیہ مہینوں میں بہتری آئی ہے۔مئی کے اواخر میں افغانستان کے ایک اعلی سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر، انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کے سربراہ معصوم استنکزئی، فوج کے سربراہ محمد شریف یفتالی اور وزیر داخلہ واعظ برمک بھی شامل تھے۔اس دورے میں افغان وفد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے بھی ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری ایک بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان وفد سے کہا تھا کہ طویل تنازعات سے دونوں ممالک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خطے میں امن کا راستہ تلاش کریں۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین کسی صورت ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں میں بھی حالیہ مہینوں کے دوران تیزی آئی ہے۔صدر اشرف غنی نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ رواں ماہ 20 جون تک افغان طالبان کے خلاف جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا ہے جس کے جواب میں طالبان کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر تین روز کے لیے حملے روکنے کے بیان سامنے آیا ہے۔گزشتہ ہفتے ہی امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے دیگر معاملات کے علاوہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی حکومت کی ایک اعلی عہدیدار لیزا کرٹس نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں افغان حکومت کی مدد کرے،پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر منگل کو کابل کا دورہ کیا۔