تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانی کی قلت اور ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آبی ذخائر نہ صرف زندگی بلکہ ملکی بقاءکے لیے ناگزیر ہیں جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے مطابق بھاشا اور مہمند ڈیم پر کوئی تنازع بھی نہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ بتا دیں ہم کتنی مالیت کا پانی ضائع کررہے ہیں۔حکام پانی و بجلی نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم کروڑوں ملین ڈالرز کا پانی ضائع کررہے ہیں، سال میں 90 ملین ایکڑ پانی ضائع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیلا کے بعد ہمیں ہر دس سال بعد ایک نیا ڈیم بنانا چاہیے تھا۔حکام وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایک ملین ایکڑ پانی کی مالیت 50 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت آخر ڈیمز کیوں نہیں بناناچاہتی تھی؟ اس کے جواب میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کی یہ ترجیح نہیں تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت خزانہ بتائیں قوم ڈیموں کے لیے کس طرح اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain