لودہراں (رپورٹ امین چوہدری سے) ”خبریں“ کی خبر پر ایکشن DPO لودہراں نے سود خور سمیت بین الصوبائی سود خور کے سرغنہ اور تفتیشی افسر کو بلوا کر انکوائری کا حکم دے دیا اور ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت قانونی سزا کا حکم دیا ”خبریں“ کی نشاہدہی پر شکر گزار ہوں سود خور معاشرے کا ناسور ہیں انکے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تفصیل کے مطابق حفظ القرآن چوک کہروڑ پکا لودہراں کے رہائشی مشتاق احمد نے گزشتہ روز ”خبریں“ ہیلپ لائن پر کال کر کے انصاف کی اپیل کی اور بتایا کہ بین الصوبائی سود خور غلام رسول نے اسکا اور اسکی فیملی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اس پر تھانہ سٹی کہروڑ پکا میں تفتیشی افسر نذیر احمد کے ساتھ مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض سازباز ہوکر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے جس پر تفتیشی افسر نے مجھے گرفتار کر کر 4 روز تک بنا بندی ڈالے حوالات بند کیئے رکھا اور بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور SHO تھانہ ستی کہروڑ پکا نے سود خور سے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض فیصلہ یکطرفہ سنا کر مجھے گنہگار لکھ دیا ”خبریں“ میں سود خور کے خلاف ”خبر“ شائع ہونے پر قانون حرکت میں آگیا اور نئے تعینات ہونے والے DPO لودہراں عثمان اعجاز باجوہ نے متاثرہ سود خور مشتاق احمد بھٹی سمیت سود خور غلام رسول سمیت تفتیشی افسر نذیر احمد کو بلوا لیا اور تمام حقائق سنے اور تفتیش تبدیل کر کے ایماندار افسر کو سونپ کر 3 روز میں رپورٹ کرنے کا حکم صادر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے DPO لودہراں عثمان اعجاز باجوہ نے ”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ”خبریں“ کا انتہائی مشکور ہوں کہ ”خبریں“ ہمیشہ مظلوم کا ساتھی رہا ہے اور ظالموں کیخلاف سیسہ پلائی کی دیوار ثابت ہوا ہے انھوں نے مزید کہا کہ ”جناب ضیاءشاہد صاحب“ کی خدمات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انھوں نے سود خوروں کیخلاف جو جہاد کو علم اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے اور سود خور معاشرے کا ناسور ہیں انکا مکمل طور پر قلع قمع کیا جائے گا تاکہ معاشرے کو سود جیسی لعنت سے پاک کیا جائے سود خوروں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے اور جو پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار یا فسر انکی سرپرستی کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف بھی مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔






































