تازہ تر ین

مہمند اور بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم ، قوم ڈیموں کیلئے پیسہ دے : سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ڈیموں کی تعمیر شروع کرے سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکانٹ بھی کھولا جائے۔ سپریم کورٹ نے قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاوئنٹ پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی۔اس سے قبل دوران سماعت سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دنیا بھر میں 46 ہزار سے زائد ڈیمز بنے، بھارت نے ساڑھے 4 ہزار ڈیمز اور چین نے 22 ہزار ڈیمز بنائے جب کہ ورلڈ بینک اور کینیڈا مدد نہ کرتے تو پاکستان میں ایک ڈیم بھی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں کی شدید قلت ہے، ڈیموں کی تعمیر پر فوری کام شروع ہونا چاہئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کو پانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کے بغیر ملک کی بقا مشکل ہوجائے گی، جنگی بنیادوں پر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بحران شدید ہوجائے گا لہذا فوری طور پر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے جب کہ کالاباغ ڈیم پر بہت لوگوں کے اختلاف ہیں، سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے۔پانی و بجلی کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ 2001 سے پانی کی دستیابی میں بتدریج کمی آرہی ہے، رواں سال پانی کی دستیابی گزشتہ سالوں کی نسبت انتہائی کم ہے، تربیلا کے بعد ہمیں ہر 10 سال بعد ایک نیا ڈیم بنانا چاہئے تھا، ہمارے پاس 13.7 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد ہے، بھاشا اور مہمند ڈیم سے ہمارے اسٹوریج میں اضافہ ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے، پاکستان کی ضرورت کے تحت جتنے ڈیمز بنائے جائیں کم ہیں، زیر زمین پانی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے اور ہم نے کھربوں روپے کا پانی مفت میں دے دیا جب کہ ڈیمز تو بننے ہیں، یہ ملکی بقا کے لئے بہت ضروری ہیں، ہمیں ملک متحد کرنا ہے تقسیم نہیں، اس لئے فی الحال کالا باغ ڈیم کی بات نہیں کررہے، ممکن ہے کہ مستقبل میں سندھ کالا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ کرے، فی الحال ان ذخائر پر فوکس کررہے ہیں جن پر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے ڈیمزکی تعمیر کا مختصر فیصلہ سنانے کے بعد ڈیموں کی تعمیرکیلئے اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام سے اکاونٹ میں پیسہ جمع کرانےکی اپیل بھی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھاشا اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکا حکم دیتے ہوئے ڈیموں کی تعمیرکیلئے اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے عوام سے اکاونٹ میں پیسہ جمع کرانےکی اپیل کر دی ہے۔ بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہو ئے چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیرکیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیموں کیلئے رقم جمع کروانےوالے کا ذریعہ آمدن نہیں پوچھاجائےگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain