Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آج سے نئے پاکستان کی شروعات ،نظام نے پہلی بار کسی طاقتور کو پکڑا ،عمران خان نواز شریف کیخلاف پھٹ پڑے

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوات(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نظام میں صرف کمزور پکڑا جاتا تھا لیکن اس نظام نے پہلی بار کسی طاقتور کو سزا دی۔سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان دو بھائیوں نے سیاست میں کرپشن شروع کی، لاہور میں لوگوں کو خریدا اور یہ سب ہمارے سامنے ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو پہلا شخص تھا جس نے کرپشن کی بات کی، 1998 میں ان کے محلات کے سامنے جاکر احتجاج کیا لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ زرداری اور شریفوں نے کرپشن کرنے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کیے، ادارے مضبوط ہوتے تو ان کو پکڑے جانا تھا، حکمران ادارے تباہ کرکے کرپشن کرتا ہے کیونکہ جب ادارے مفلوج ہوجائیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے پاس وسائل ہیں لیکن کرپشن کی دیمک نے ملک کو کینسر کی طرح کھالیا، ا?ج بچہ بچہ مقروض ہے، یہ چور عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں 22 سال پہلے یہ جدوجہد شروع کی، پہلی مرتبہ ایک طاقتور کو ملک کے انصاف کےنظام نے سزا دی، پہلے صرف کمزور لوگ جیلوں میں جاتے تھے اور طاقتور لوگوں کو پاکستان کے ادارے نہیں پکڑ سکتے تھے، ا?ج سارے پاکستانیوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ نئے پاکستان کی شروعات ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب سے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور وزیر نہیں بنیں گے، بڑے ڈاکو اب جیلوں میں جائیں گے، انہیں سزائیں ہوں گی، امید ہے 26 جولائی کو پاکستان میں نئے پاکستان کا سورج اگے گا۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے گندا کرنے کے لیے یہ لوگ بہت نیچے تک گئے اور ہماری خواتین کو بھی نہیں چھوڑا، یہ لوگ اتنے گرگئے کہ ایک خاتون سےگندی کتاب لکھوائی تاکہ مجھے گندا کرسکیں۔عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، انہوں ںے کہا کہ ممبئی حملے فوج نے کرائے، ساری دنیا میں اس سے فوج کی بے عزتی ہوئی، آج ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا، انہوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان کرایا اور ہر سطح پر گئے، نوازشریف نے ثابت کیا کہ پیسہ بچانے کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلہ ہوا اس پر خاص طور پر اللہ کا شکر ادا کروں گا، انسان صرف کوشش کرتا ہے، 22 سے کوشش کررہا تھا،کامیابی اللہ دیتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.