Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کا اہلیہ کلثوم نواز کے ہوش میں آتے ہی پاکستان واپسی کا اعلان

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔لندن میں صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں اور اپنی جدوجہد جیل سے بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے اپنے ووٹرز سے اپیل کی کہ 25 جولائی کو ووٹ دے کر ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری کو روکنے کی قیمت جیل ہے تو قیمت چکانے وطن واپس آرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے ہوش میں آتے ہی وطن واپس جاو¿ں گا، خواہش ہے کہ ان سے ایک بار بات کرلوں۔نواز شریف نے کہا کہ میری بیٹی اور میں ہاں میں ہاں نہیں ملاتے،ہم خوشامد نہیں کرتے اس لیے سزا دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مکروہ کھیل کا حصہ بننے والوں کوپچھتانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی سیاسی پناہ نہیں لے رہا، فیصلے کے بعد مجھے جو آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں وہ استعمال کروں گا۔نواز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنے خلاف ہونے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا کسی کرپشن پرنہیں دی گئی اور نہ ہی سزا سرکاری خزانے میں لوٹ مار کرنے پر نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ استغاثہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا، آج کے فیصلے میں نہیں بتایا گیا کہ میں نے جرم کیا کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ سزا پاکستان کی تاریخ کا 70سال کا رخ موڑنے پردی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ممبران کی وفاداریاں بندوق کی نوک پرتبدیل کرائی جاتی ہے، انتخابی امیدوار نااہل کرائے جاتے ہیں اور پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کرایا جاتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ کون تھے وہ جنہوں نے ہمارے اراکین کی وفاداری تبدیل کرائی اور پی ٹی آئی میں شامل کرایا، کون تھے وہ لوگ جنہوں نے بلوچستان میں ہماری حکومت تبدیل کرائی؟ کون ہیں وہ لوگ جنہوں نے جیپ کے نشان الاٹ کرائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خلاف غداری کے فتوے بھی سنے، جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے اس میں اس طرح کے فیصلے اور سزائیں ملتی ہیں، اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو غدار تو کسی کوہائی جیکربنایا جاتا ہے، سیاسی اور بعض مذہبی جماعتوں سے دھرنے کرائے جاتے ہیں۔نواز شریف نے
    کہا کہ میں نے نہ اپنے لیے اور نہ اپنی بیٹی کے لیے سوچا، میرے خلاف ہر وہ ہتھکنڈہ اپنایا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف 109 پیشیاں نہیں بھگتیں بلکہ غداری کے فتوے بھی لگائے گئے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے میری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے، قوم کے سامنے وضاحت کرتا ہوں جدوجہد جاری رکھوں گا اور اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک اس ملک میں رہنے والوں کو آزادی نہیں مل جاتی۔انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے یہ مقدمہ چلا کاش اسی رفتار سے ملک اور آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی۔نواز شریف نے بتایا کہ میری اہلیہ کی حالت تشویش ناک ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ میری ان کو جلد وینٹی لیٹر سے نجات دے۔دوسری جانب نیب ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو پاکستان آتے ہی ہوائی اڈے پر گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11 اور مریم نواز کو 8 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاو¿نڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاو¿نڈ جرمانہ بھی کیا ہے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیاہے جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ نہیں کیاہے۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے ملزمان کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حسین نواز اور حسن نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان سے متعلق سزا نہیں سنائی گئی۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کو جھوٹی دستاویز جمع کرانے پر بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ملزمان کو قید بامشقت سنائی گئی ہے۔سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ نیب آرڈیننس میں سزا کے خلاف اپیل کے لیے 10دن رکھے گئے ہیں اس لیے ملزمان کو سزا کے خلاف 10 دن میں اپیل کا حق حاصل ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.