Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف الیکشن سے چند روز پہلے تو آ سکتے ہیں فوری واپسی ممکن نہیں، فیصلے کے بعد نواز اور شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں واضح تضاد دکھائی دیا ، لوگ سمجھتے تھے کہ شہباز شریف پریس کانفرنس میں احتجاج یا الیکشن بائیکاٹ کا راستہ اختیارکرینگے لیکن ردعمل صرف مذمتی تھا، نوازشریف کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تو آج میثاق جمہوریت پر قائم کیسے رہ سکتے ہیں؟ مریم نے Bright Future کی خواہش کا اظہار آخرکار دبے الفاظ میں کر ہی دیا : امتنان شاہد کا تجزیہ

    By Daily Khabrainجولائی 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تجزیہ:امتنان شا ہد

    احتساب عدالت سے سزا کے بعد نواز شریف کی پریس کانفرنس سے پہلے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور قائد کی سزا اور عدالت کے رویے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان کی پریس کانفرنس میں احتجاج کا عنصرہرگز نہیں تھا انہوں نے فیصلہ ضرور مسترد کیا لیکن انہوں نے احتجاجی تحریک کی کال نہیں دی۔ پوری گفتگو میں الیکشن کے بائیکاٹ کا ذکر نہیں کیا بلکہ انہوں نے یہ کہا کہ 25 جولائی کو عوام الیکشن میں ووٹ دے کر اس فیصلے کو مسترد کرے اسی طرح سے ملتی جلتی بات نوازشریف نے مریم نواز کے ساتھ بیٹھ کر کی ہے اور میری اطلاع کے مطابق نوازشریف صاحب کی واپسی جو الیکشن سے کچھ روز قبل تو ہو سکتی ہے لیکن فوری طور پر پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں نہ کوئی تاریخ دی ہے بلکہ اپنی اہلیہ کو بیگم کلثوم نواز کی صحت سے اور ان سے سلام دعا کرنے سے مشروط کیا ہے۔دوسری چیز یہ ہے کہ نوازشریف نے آج بھی مختلف ججوں اورجرنیلوں کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب ان کے خلاف ایک مخصوص لابی کر رہی ہے اور جس میں مختلف سیاسی جماعتیں ان کی آلہ کار بن رہی ہیں البتہ یہ بات غور طلب ہے کہ جب میاں نوازشریف جب پہلی دفعہ اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت بھی وہی سب کچھ ہوتا رہا ہے یہاں تک کہ میثاق جمہوریت کا انہوں نے تذکر بھی کیا۔ میثاق جمہوریت میں بھی میاں نوازشریف اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف میمو گیٹ سکینڈل میں نہ صرف کالا کوٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوئے اور اس کے بعد وہ کیس چلتا رہا اور اس وقت کی حکومت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی اس میںیوسف رضا گیلانی کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اب وہ اس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ میثاق جمہوریت کو میں ابھی بھی اپنے سینے سے لگائے بیٹھا ہوں جو حقیقت نہیں ہے اس میثاق جمہوریت کو جس میں پیپلزپارٹی دوسری بڑی فریق تھی اس کے خلاف ہی میاں نوازشریف اپوزیشن لیڈر کے طور پرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے ان کو یہ بات کرتے ہوئے سوچنا چاہئے کہ وہ کس طرح سے یہ بات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ میاں شہباز شریف نے جو دبے الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ کسی صورت میں الیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے۔ اس سے ملتی جلتی بات نواز شریف نے کہی۔ پوری کانفرنس کو دیکھ کر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے اختتام پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کیپٹن صفدر کو کہا گیا کہ ان کا مستقبل روشن ہے وہ پاکستان سے باہر چلی جائیں اور اپنے آپ کو اس کیس سے الگ کر لیں البتہ انہوں نے پھر بھی اس میں اضافہ کیا کہ ان کا مستقل واپس پاکستان جا کر سیاست کرنے میں ہے اس بات سے ظاہر تھا کہ آئندہ نوازشریف نہیں وہ خود کو ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہیں۔ 10,5 سال کے بعد سربراہ کے طور پر باہر آئیں گی۔ ایک طرف نوازشریف کہہ رہے کہ جج اور جرنیل ہمارے خلاف ہیں دوسری طرف شہباز شریف وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں مانتے نہیں البتہ ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے انہوں نے اپنے دور میں پاکستان ایئرفورس، نیوی سے معاہدے کئے۔ شمالی وزیرستان کے دورے پر میاں شہبازشریف خود گئے اور ساتھ مشاہد حسین کو ساتھ لے کر گئے۔ نوازشریف، مریم نواز کے جو نقطہ نظر تھے شہباز شریف اس سے اختلاف رکھتے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کی کال نہیں دی لوگوں کا خیال تھا کہ ہو سکتا ہے مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کر دے۔ جو انہوں نے نہیں کیا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.