لندن(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کا وکلاءجائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاءقانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا، وطن واپسی کے لیے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائیں گے۔
مریم نے آنے کا پیغام بھیج دیا ،10دن سے پہلے پاکستان ہوں گے
