تازہ تر ین

ٓٓٓنواز شریف اور مریم اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتریں گے

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم ن کے قائد او ر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا پروگرام تبدیل کر لیا ہے اور اب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے براہ
راست لاہور 13 جولائی بروز جمعہ کو پہنچیں گے اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی واپسی کا پروگرام پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کی مشاورت سے تبدیل کیا ہے اور اب وہ تیرہ جولائی کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرینگے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزماڈل ٹاﺅن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت سابق وزیراعظم نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف ،سینیٹرپرویز رشید ،مریم اورنگزیب ،پرویز ملک ،حمزہ شہباز ،خواجہ احمد حسان سمیت دیگر لیگی رہنماءشریک تھے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے حوالے سے ان کے استقبال کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا اور انہوں نے حمزہ شہباز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کا انچارج بنادیا ہے اس حوالے سے حمزہ شہباز شریف نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کو نواز شریف کے استقبال کیلئے ہر صورت بڑے قافلوں کی صورت میں ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام پارٹی رہنماﺅں کو کہا گیاہے کہ وہ آئندہ جمعہ تک پارٹی کارکنوں کو ہر صورت علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لیکر آئیں اور اپنے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا فقیدا لمثال استقبال کریں انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں نے نواز شریف کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا نواز شریف اصول پسند سیاستدان ہیں جنہوں نے عالمی دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain