تازہ تر ین

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک)بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز تحریک ا?زادی کے رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل ہی علاقے میں ناکہ بندیاں شروع کردی تھیں اور اس دوران مظالم کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے۔میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے رات گئے ضلع کپواڑہ کےعلاقے ہندواڑہ میں سرچ ا?پریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے نوجوان کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain