تازہ تر ین

شکریہ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب آئیے ! ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالئے

روزنامہ ”خبریں“ کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کےلئے چندہ اکٹھا کرنے کی بھرپور مہم ”خبریں“، چینل ”۵“، ”نیااخبار“ اور خبرون کے ذریعے چلانے کا اعلان کیا ہے۔ چیف ایڈیٹر ”خبریں“ جناب ضیاشاہد نے چینل ”۵“ کے معروف پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے عرصہ دراز سے التواءکے شکار آبی ذخائر کی تعمیر کی طرف توجہ دی اور بہترین فیصلہ کیا کہ قوم اپنے پیسے سے ڈیم بنائے تاکہ ورلڈ بینک یا کسی اور ادارے کی محتاجی نہ رہے۔یہ بات روزنامہ ”خبریں“، ”نیااخبار“ اور چینل ”۵“ کے کریڈٹ پر ہے کہ انہوں نے ملک میں قلت ِآب کا مسئلہ اس وقت اُٹھایا جب سب خواب ِخرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ یہ جناب ضیاشاہد کی 2برس کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پانی کے مسئلے کو قومی ایشو قرار دیا جارہا ہے۔ روزنامہ ”خبریں“ اپنی قومی ذمہ داریاں جس احسن انداز میں اُجاگر کررہا ہے وہ لائق ِتحسین ہے۔ یہ روزنامہ ”خبریں“ ہی ہے جس نے اخبار میں صحیح معنوں میں عوام اور ان کے مسائل کو جگہ دی۔ یہ اﷲ رب العزت کا کرم اور عوام کی دعاو¿ں کا نتیجہ ہے کہ اس اخبار کا شمار پاکستان کے بڑے اور مو¿قر جریدوں میں ہوتا ہے۔ روزنامہ ”خبریں“ اپنی قومی ذمہ داریوں سے کبھی غافل نہیں رہ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے ایک تحریک کے نام سے تعبیر کرتے ہیں اسی لئے تو ڈیموں کی تعمیر کےلئے رقم اکٹھی کرنے کے حوالے سے جناب ضیاشاہد اپنے چینل ”۵“ کے ذریعے عوام میں ایک آگاہی مہم شروع کررہے ہیں جس میں پوری قوم سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ انتہائی اہم نوعیت کے آبی منصوبوں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے اور سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ قومی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ کسی غیرملکی انٹرنیشنل بینک یا غیرممالک سے مدد مانگے بغیر پانی کی کمی کا مسئلہ ازخود حل کیا جاسکے۔ ماضی میں بھاشا ڈیم کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک نے متنازعہ قرار دے کر اس کی تعمیر کےلئے قرضہ دینے میں پس ِپیش کی تھی۔ پوری قوم کو یار رکھنا چاہیے کہ قرض لے کر کبھی بھی ایک خوددار قوم تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ زندہ قوموں کا ہی شیوہ ہوتا ہے کہ وہ دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے زوربازو کو آزمائے۔ وہ وقت آگیا ہے کہ قوم چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے اعلان کردہ قومی فنڈ میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے وسائل سے ضروری ڈیم تیار کرکے مستقبل میں پانی کی کمی کو دور کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بھوک‘ پیاس اور خشک سالی سے بچایا جاسکے۔ اس ضمن میں عوام سٹیٹ بینک کے احکامات کے مطابق سرکاری وکمرشل بینکوں میں رقم جمع کروائیں اور رسیدیں حاصل کریں۔ یاد رکھیں کہ یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے اپنا کردارادا کریں۔ آگے بڑھئے اور ڈیموں کی تعمیر کے کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے!۔٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain