تازہ تر ین

جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے 40 ، سارے بھی جیت گئے تو حکومت کیسے بنائینگے ، معروف صحافی ضیا شاہد کا چینل ۵ کے پروگرام میں دبنگ تجزیہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا عام انتخابات کے حوالے سے بیان میں صدارت ہے کیونکہ الیکشن کرانے کے اختیارات الیکشن کمیشن و نگران حکومتوں کے پاس ہوتے ہیں۔ جو سیاسی جماعتیں حکومت وقت سے ناراض ہوں بالعموم وہ الزام لگاتی ہیں کہ فوج مداخلت کر رہی ہے، جیسے ایک سال سے سن رہے ہیں کہ فوج لوگوں کو مجبور کر رہی ہے کہ فلاں پارٹی میں شامل ہو جاﺅ۔ کبھی خلائی مخلوق تو کبھی نہ پہچانے جانے والے لوگوں کی الیکشن میں مداخلت کے بارے کہا جاتا ہے ان ساری باتوں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کرانے کے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی دنوں سے اخبار میں پڑھ رہا ہوں کہ جیب کے نشان والا چودھری نثار وزیراعظم بنے گا۔ جیپ کے نشان والا خود کہہ رہا ہے کہ اس نشان پر 40 لوگ کھڑے کئے ہیں۔ اگر یہ سارے بھی جیت جائیں تو کیا پونے چار سو نشستوں والی اسمبلی کے چوھری نثار وزیراعظم بن جائیں گے؟ دعوے کرنا بالکل فضول بات ہے الیکشن سے پہلے ایسی باتیں سننے میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف 35 برس اقتدار میں رہے، ان کے دور حکمرانی میں تمام اختیارات مغل بادشاہوں کے پاس تھے۔ اس زمانے میں کسی کو نوکری دی، کوئی سڑک بنی تو وہ لوگوں پر احسان کیا گیا۔ نوازشریف کا سارا پیریڈ عوام پر احسان کرنے کا ہے، حقوق پورے کرنے کا نہیں۔ شریف خاندان کا جمہوریت، عوام کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں تھا یہ آقائے ولی نعمت بنے ہوئے تھے۔ وہ اس خیال سے واپس آ رہے ہیں جو لوگوں پر نوکریاں، بجلی آ گئیں، ترقیاتی کام وغیرہ دے کر احسان کئے اب بدلے میں وہ لوگ آقائے ولی نعمت کے واپس آنے پر گھروں سے نکل پڑیں۔ مریم کیا کرتی تھی لوگو! ”تمہارے ووٹوں سے برسراقتدار آنے والے کو سزا دینے والے 5 جج کون ہوتے ہیں؟ ان ججوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کی واپس پر یہی لوگ سڑکوں پر سجدے کریں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ نوازشریف و زرداری کو ایک بار پھر دھکیل کر ایک جگہ پر جمع کیا جائے گا تا کہ دونوں مل کر اس تاغوتی نظام کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔ دیکھتے ہیں ملک میں کیا ہوتا ہے۔ رحمان ملک کسی بھی باری آئے گی، یوم الحساب سب کے لئے آئے گا۔ آصف زرداری کے پاس بہت معلومات ہوں گی وہ کیا کچھ بتا سکتے ہیں اس کا اندازہ تب لگے گا جب وہ بتانے پر آئیں گے، یہ سمجھ نہیں آیا کہ بیک وقت ان ساری فورسوں کو کھڑا کر کے دنیا کی کون سی قوت موجودہ سٹیبلشمنٹ کو کارنر کرنا چاہتی ہے۔ ان کے خلاف جو پارٹیز یا گروپس برسر پیکار ہیں کس خوبصورتی کے ساتھ ان کو ملایا جا رہا ہے دیکھیں نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آئیں گے۔ واپس وہ لوگ آیا کرتے ہیں جن کے خیال میں ان کی واپسی پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلے گی۔ مشرف کے لئے شاید بڑی تعداد میں لوگ فی الحال سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں۔ مشرف کے حوالے سے بھی 2 مہینے میں نتائج نظر آ جائیں گے۔ نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، نوازشریف کی سزا عدالت لوگوں کے اصرار پر واپس نہیں لے سکتی۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوازشریف و مریم نواز کی گرفتاری کے لئے انتظامات کرے۔ امن و امان قائم رکھنا بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قانون کے تحت نواز و مریم کو لاہور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں ایئرکنڈیشنر سمیت سہولیات کا بندوبست کئے جانے کے حوالے سے علم نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ سزا ملنے کے بعد سب کے ساتھ عام شہری جیسا سلوک ہوتا ہے۔ جیلوں میں سہولیات کے بندوبست کے حوالے سے وزارت داخلہ سے معلومات لے کر حقائق بتاﺅں گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain