تازہ تر ین

عمران نہ ہو تے تو نواز شریف ڈکٹیٹر بن کر چھا جاتے : شجاعت

گجرات(بےورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں اس میں بہت بڑا ہاتھ اور کریڈٹ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا ہے ورنہ نوازشریف ایسے ڈکٹیٹر بن کر چھا جاتے کہ ہم تمام ڈکٹیٹروں کو بھول جاتے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں صرف ایشوز کی بات کرتا ہوں جہاں پاکستان کی سالمیت اور قومی یکجہتی ضروری ہو ایسے معاملات پر بولتا ہوں، میں نے کبھی کسی سیاسی رہنما کے خلاف ذاتی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر ایک بہت بڑا اختیار یہ ہے کہ کوئی پارٹی یا شخص ملکی سالمیت کے خلاف کام کرے تو اس کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف نے جنرل فیض کا نام لیا اور تنقید کا نشانہ بنایا تو یاد رہے کہ سپاہی سے لے کر جنرل تک تمام لوگ افواج پاکستان کے ملازم ہوتے ہیں جو اپنے عہدے سے پہچانے جاتے ہیں نام سے نہیں، اگر وہ یہ دیکھیں کہ کوئی شخص یا پارٹی یا ملکی سالمیت کے خلاف سازش کرنے والے ملکی و غیر ملکی عناصر سرگرم عمل ہیں تو فوج کو آئینی اختیار ہے کہ ایسے شخص کے خلاف ایکشن لے ،وہ کھارےاں مےں مسلم لےگی کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain