تازہ تر ین

لنکن کپتان ،کوچ اور منیجر پر پابندی عائد

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سپرٹ آف گیم کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کپتان دنیش چندیمل، کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا اور مینجر آسانکا گروسنہا کو دو ٹیسٹ اور چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے معطل کر دیا، معطلی کا مطلب ہے کہ چندیمل اب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ہوم ون ڈے سیریز کے ابتدائی چار میچز میں بھی ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ گزشتہ ماہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ تنازع سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے چندیمل، کوچ ہتھورو سنگھا اور مینجر گروسنہا نے تیسرے روز ٹیم کو فیلڈنگ کیلئے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے میچ دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چندیمل، ہتھورو سنگھا اور گروسنہا کو سپرٹ آف گیم کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا، جوڈیشنل کمشنر نے تینوں پر لیول تھری چارج لگاتے ہوئے دو ٹیسٹ اور چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی معطلی کی سزا دی۔، اس کے ساتھ ساتھ تینوں کے ریکارڈز میں چھ، چھ ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کئے گئے ہیں، چندیمل کو اسی ٹیسٹ میں آئی سی سی کے کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر چار ڈی میرٹ پوائنٹس ملے تھے جس کو ملا کر اب ان کے پوائنٹس 10 ہو گئے ہیں۔ تینوں افراد کی اپیلوں کی سماعت 11 جولائی کو ہوئی تھی جس کے پانچ روز بعد فیصلہ سنایا گیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے 19جون کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دنیش چندی مل نے فرد جرم سے انکار کر دیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain