تازہ تر ین

فلم کوپسند کرنے کا حق صرف عوام کا ہے: حیا سہگل

لاہور(شوبزڈیسک) فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، کوئی بھی فلم اچھی یا بری بنائی نہیں جاتی، اس کا فیصلہ توسینما گھرمیں آنے والی فلم بینوں کی بڑھتی اورگھٹتی تعداد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل حیا سہگل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی تمام سپرہٹ اورفلاپ فلموں کے پروڈیوسر، ڈائریکٹراورفنکاروں کے علاوہ تکنیکی عملے سے بات کی جائے تووہ اپنی فلم کوصدی کی شاہکارفلم ہی قراردینگے۔ ان کے دلائل اورگفتگواس قدر جاندار ہوگی کہ اس کوسننے والے اس بات کوماننے پرتیاربھی ہوجائیں گے۔ لیکن یہ سب باتیں ہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ فلم کوپسند کرنے کا حق صرف اورصرف عوام کا ہے ، جس کوکوئی بھی فنکار، ہدایتکاریا فلمساز چھین نہیں سکتا۔
ہم بطور فنکار اور تکنیک کار بس یہی کوشش کرسکتے ہیں کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں بروئے کارلاتے ہوئے بس اچھی فلم پروڈیوس کریں۔ باقی فیصلہ وہ فلم بین کریں گے جواپنا قیمتی وقت نکال کراورپیسے خرچ کرکے سینما گھرپہنچتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain