تازہ تر ین

ہانیہ عامر ”پرواز ہے جنون“ کی غیر ممالک میں پروموشن پر پر جوش

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا پاکستانی فلموں کی نمائش کیلئے مقامی سینما کیساتھ بیرون ملک میں بھی مارکیٹ تلاش کرنے پر فوکس کرنا چاہیے اسی سے ہمارے معیار میں بہتری آئیگی ، انڈسٹری میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو محدود وسائل کے باوجود شاہکار فلمیں تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری نئی فلم پرواز ہے جنون کی بین الاقوامی سطح پر نمائش کی جائیگی۔ اس فلم کے ذریعے ایک نئی ہانیہ عامر شائقین کے سامنے آئیگی۔انہوں نے مذکورہ فلم کے حوالے سے ہونیوالی تقریب میں کیا۔ان کا کہنا تھا بد قسمتی سے آج تک ہم اپنی فلموں کیلئے بڑی مارکیٹ تلاش نہیں کر سکے تھے لیکن اب و قت آگیا ہے کہ بجٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ کے حصول کیلئے سرگرم ہوجائیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain