تازہ تر ین

کاﺅنٹی کرکٹ،اظہرنے سمرسیٹ سکواڈکوجوائن کرلیا

لندن(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی بار اتوار کو کاﺅنٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد انگلینڈ پہنچنے والے قومی بلے باز نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر لیا ہے، سمر سیٹ کا اگلا معرکہ اتوار کو میزبان ورسسٹرشائر کے خلاف ہوگا جب کہ انجرڈ آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی جگہ لینے والے اظہر علی کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جہاں اوپنر معاہدے کے تحت 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ سمر سیٹ کانٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کانٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain