Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا
    • ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
    • پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک کمرے کے مکان میں رہنے والا مردان کا رہائشی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچا ؟ دلچسپ خبر

    By Daily Khabrainجولائی 19, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) بلدیہ ٹاو¿ن کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گزارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔مردان سے تعلق رکھنے والا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین اور صف اول کے اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ایک سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہوچکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔فخر زمان اب بڑی ٹیموں کو بھی خاطر میں نہیں لارہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم میں آنے سے قبل بہت ساری فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں فخر زمان کو پورا موقع دیا گیا اور انہوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پھر پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا، فخر زمان تیزی سے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کی صف میں شامل ہورہے ہیں اور ہم انہیں مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں۔سرفراز احمد نے جیو کو خصوصی انٹرویو میں بتایا میں فخر زمان میں یہ کوالٹی ہے کہ وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، گزشتہ سال جون میں اوول میں بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ان کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ تھا، بھارت کے خلاف فائنل میں سنچری نے انہیں بلندیوں پر لاکھڑا کیا۔28 سالہ فخر زمان کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ وہ ملازمت کی تلاش میں کراچی آئے، کے سی سی اے کے زون چھ کی جانب سے انڈر 19 اور زون سات کے پاکستان کرکٹ کلب کی جانب سے قسمت آزمائی۔اسی دوران اعظم خان نے ان کی ملاقات ناظم خان سے کرائی جنہوں نے انہیں گریڈ ٹو کی ٹیم نیوی میں موقع دیا۔ فخر زمان اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے واپس ایبٹ آباد چلے گئے جس کے بعد انہوں نے حبیب بینک کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ فخر زمان کا پہلا فرسٹ کلاس میچ ملتان کی جانب سے تھا۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہر میچ کے بعد فخر زمان کے کھیل میں نکھار آرہا ہے۔ 28 سالہ فخر زمان کے بارے میں ان کے کپتان کہتے ہیں کہ فخر کو میرے کلب پاکستان کلب میں اعظم بھائی لائے، آج بھی فخر کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ میچ کے بعد وہ زیادہ وقت اپنے کمرے میں ہی گزارتا ہے۔زمبابوے میں میچ صبح سویرے شروع ہورہے ہیں اور سرد موسم میں پچ پر نمی ہوتی ہے۔ ہرارے میں آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچ تیز اور باو¿نسی وکٹ پر ہوئے لیکن فخر نے کمال مہارت سےبیٹنگ کی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کردی

      باسکٹ بال لیجنڈ باب پیٹٹ 93 برس کی عمر میں چل بسے

      1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.